Please login...
نام : بلال انور
دنیا میں ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک کامیاب انسان بن جائے۔ کامیابی وکامرانی اُس کا مقدر بن جائے اوراُسے راحت و سکون کے ساتھ ساتھ عُہدہ و منصب بھی حاصل ہوجائے۔ وہ علم و فضل اورفراست وذہانت کا حامل ہو جائے جس پر لوگ اس پررشک کریں۔ اِن چیزوں کی تمنا اورخواہش تو سبھی کرتے ہیں لیکن یہ مقام ورتبہ اورعزت و وقارانہی کوملتاہے جو تقدیر پر ایمان رکھ کراُس کےلئے تدبیر اورجہدِ مسلسل کرتے ہیں۔ اپنے اندرہمت،عزم اورخوداعتمادی پیداکرتا ہے۔ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال انور نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ وہ اپنی محنت، مستقل مزاجی اور برداشت کے طویل سفر سے دوسروں کو روشناس کروانا چاہتےہیں کہ کیسے وہ بلاسفارش، رشوت اور اقربا پروری کے باوجود تعلیم، اچھی ملازمتیں، سماجی مرتبہ اور خوشحالی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ درپیش مشکلات میں ثابت قدمی، مستقل مزاجی، مسلسل محنت اور قلیل مدت میں کثیر ترقی کے متلاشی افراد کے لئے مشعل راہ بننا چاہتےہیں۔
پاکستانی معاشرے میں دقیانوسی تصور رواج پا چکا کہ ترقی و خوشحالی صرف منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والوں کا مقدر ہے۔ ہماری یہ انسانی کتاب نوجوانوں کے لئے درپیش مشکلات کے باوجود ترقی اور خوشحالی کے حصول میں زینہ ثابت ہو گی۔ اور بہت سے قدامت پسند اور پسمانده گھرانوں کےافراد کو مایوسی اور ناامیدی سے بچائے گی۔
ترقی اور خوشحالی کے تمام مواقع صرف سفارشی ، رشوت رکھنے والوں، مراعات یافتہ طبقات اور اعلیٰ سماجی حیثیت کے حامل افراد کے لیے کھلے ہیں ۔
مسلسل محنت ، تدبیر، اور خود اعتمادی ہی کامیابی و کامرانی کی کنجی ہے۔