Please login...
نام : ڈاکٹر ہارون عثمانی
ڈاکٹر ہارون عثمانی صاحب ایک انتہائی علمی، ادبی اور تحقیقی شخصیت ہیں۔ وہ انتہائی محنتی، قابل اور فرض شناس ہیں۔ آج کل وہ پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں بطور چیف لائبریرین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اُن کی متحرک قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کی لائبریری نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔ تعلیمی حوالے سے دیکھا جائے تو انہوں نے لائبریری سائنس کے ساتھ ساتھ اردوادب میں بھی ماسڑ کر رکھا ہے۔ آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ آپ نے 2015 سے 2017 تک شعبہ اردو اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
ڈاکٹر ہارون عثمانی صاحب ایک انتہائی علمی، ادبی اور تحقیقی شخصیت ہیں۔ وہ انتہائی محنتی، قابل اور فرض شناس ہیں۔ آج کل وہ پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں بطور چیف لائبریرین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اُن کی متحرک قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کی لائبریری نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔ تعلیمی حوالے سے دیکھا جائے تو انہوں نے لائبریری سائنس کے ساتھ ساتھ اردوادب میں بھی ماسڑ کر رکھا ہے۔ آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ آپ نے 2015 سے 2017 تک شعبہ اردو اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ہارون عثمانی صاحب نے گراں قدر تحقیقی کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں۔ اُن کے بے شمار اور لاتعداد تحقیقی مقالہ جات اور مضامین کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے "وائے" کیٹگری کا درجہ دے رکھا ہے۔ وہ کئی بین الاقوامی اور قومی تحقیقی جرائد کے ادارتی بورڈ کے رکن ہیں۔ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے منظور شدہ سپروائزر ہیں اور کئی ماسٹر اور ایم فل کے مقالہ جات کی نگرانی بھی کر چکے ہیں۔ ہارون عثمانی صاحب علم و ادب کے ساتھ گہرا شغف رکھتے ہیں اور شبعہ لائبریری سائنسز کے علاوہ ادبی دنیا میں بھی اپنا ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر کئی تصانیف مرتب کر رکھی ہیں۔ ڈاکٹر ہارون عثمانی صاحب کی مطبوعات( تحقیق، تنقید، ترتیب) درج ذیل ہیں: مولانا امین احسن اصلاحی کی نثری خدمات ( مقالہ براۓ ایم فل اردو) مغربی پاکستان اردواکیڈمی کپور نامہ: کلیات نثر کنھیا لال کپور۔ لاہور مغربی پاکستان اردواکیڈمی اردوزبان وادب کے فروغ میں مجلہ مخزن لاہور کا کردار( مقالہ براۓ پی ایچ ڈی اردو) الوقار پبلی کیشنز اردوطنز ومزاح کا کرشن کنھیا ( کنھیالال کپور شخصیت وفن - باقیات ونوادرات ) فیصل آباد سرشیخ عبدالقادر کا سیاحت نامہ یورپ ۔ عکس پبلی کیشنز ایچ ای سی کے منظور شدہ جرائد میں شائع ہونے والے مضامین: سرعبدالقادر بطور پارلیمنٹیرین ( بہ اشتراک ڈاکٹر محمدارشد اویسی) مشمولہ تحقیق نامه لاہور اردوادب پر لکھنوی معاشرت کے اثرات مشموله زبان و ادب فیصل آباد راشد شناسی کی چند نئی جہات مشمولہ جرنل آف ریسرچ (اردو)ملتان فیض شناسی کے تین نئے زاویے مشمولہ زبان و ادب فیصل آباد سید جمیل احمد رضوی کا علمی سرمایہ (کتابیاتی جائزہ) مشمولہ بازیافت لاہور سر شیخ عبد القادر کا سیاحت نامہ یورپ-عکس پبلی کیشنز ایچ ای سی کے منظور شدہ جراید میں شائع ہونے والے مضامین: سرعبدالقادر بطورپارلیمنٹیرین (بہ اشتراک ڈاکٹر محمد ارشد اویسی) مشمولہ تحقیق نامہ لاہور اردوادب پرلکھنوی معاشرت کے اثرات مشمولہ زبان و ادب فیصل آباد راشد شناسی کی چند نئی جہات مشمولہ جرنل آف ریسرچ (اردو)ملتان فیض شناسی کے تین نئے زاویے مشمولہ زبان و ادب فیصل آباد سید جمیل احمد رضوی کا علمی سرمایہ (کتابیاتی جائزہ) مشموله بازیافت ہور سید جمیل احمد رضوی کا علمی سر مایہ( کتابیاتی جائزہ) مشمولہ پاکستان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس جرنل کراچی مخزن میں مخزونہ اقبال کا شعری سرمایہ: ایک تحقیقی جائزہ مشمولہ بازیافت لاہور مکتوبات۔ رام لعل بنام ڈاکٹر سلیم اختر مشموله شش ماہی تحقیقی مجلہ تحقیق جام شورو اردوافسانے کے فروغ میں مجلّہ مخزن کا کردار مشمولہ تحقیقی زاویے بھمبر ( آزادکشمیر) مدی مخزن شیخ عبدالقادر بطور سفر نامہ نگار مشمولہ تحقیق نامہ لاہور شعور کی رو مشمولہ بازیافت لا ہور سلیم اختر شناسی مشموله بازیافت لاہور دیگر جراید میں چھپنے والے تحقیقی وتنقیدی مضامین: سعود عثمانی: نئے امکانات کا غزل گو۔ ماہنامہ شام و سحر لاہور مولوی عبدالحق بطور نثر نگار ۔ راوی لاہور اردوادب میں ترقی پسند تحریک هفت روزہ زندگی لاہور کنھیا لال کپور کا فن طنز نگاری۔ اردو نامہ لاہور ڈاکٹرسید معین الرحمن: چند تاثرات مشمولہ نذر معین مرتبہ محمد سعید : الوقار پبلی کیشنز سلیم احمد صدیقی : شاعر، شخص اوراستاد ۔ ماہنامہ ادب لطیف لاہو کنھیالال کپور کی ایک نادرتحریر۔ ماہنامہ ادب لطیف لاہور ڈاکٹر انورسد ید بطوراد بی جائزہ نگار ۔ ماہنامہ ادب لطیف لاہور تحر یک ادب اسلامی اور نسیم حجازی کا فن ۔ ماہنامہ الحمرلاہور ڈاکٹر سلیم اختر بحیثیت استاد ۔ ماہنامہ شام و سحر لا ہور تحریک علی گڑھ کے ثمرات کا اجمالی جائزہ ۔ ماہنامہ الحمراءلاہور مولانا امین احسن اصلاحی کی صحافتی خدمات شش ماہی مخزن لاہور قیام پاکستان کے بعد اردو افسانے کے فروغ کے محرکات ۔ ماہنامہ الحمرا لاہور پس پردہ۔ عالمی سیاست کے مخفی حقائق مشمول شش ماہی مخزن لاہور ماں (محترمہ فرخندہ لودھی) کی یاد میں مشمولہ ماہنامہ الحمراءلاہور اردو ناول کے فروغ میں مجلہ مخزن لاہور کا کردار مشمولہ ماہنامہ قومی زبان کراچی محمد عالم مختارحق ۔۔ چند یادیں مشمولہ ماہنامہ الحمراء خاک راہ (۳،۲،۱) مشمولہ صدائے لائبریرین آن لائن جرنل حضرت میاں جمیل احمد شرقپوریؒ۔ چند یادیں مشمولہ ماہنامہ نورِ اسلام شرق پورشریف