Please login...
نام : کاشف کرامت
میرا نام کاشف کرامت ہے، میں ایک بسماندہ علاقے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں سہولیات کی بہت کم ہیں وہاں لوگوں کے پاس وسائل کی کمی ہونے کے ساتھ ساتھ راہنمائی کا بھی فقدان پایا جاتا ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی وہاں تعلیم کا حاصل ایک بہت مشکل کام دیکھائی دیتا ہے۔ وہاں کے لوگ کم تعلیم یافتہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اِس علاقے میں برائیاں اور جرائم عام ہے۔ جہالت، دقیانوسیت اور تعصب نے ڈھیرے لگا
کاشف کو بھی علم کے حصول میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرپڑا ہے لیکن کاشف نے مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو خندہ پیشانی سے سامنا کیا۔ کاشف نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان نسل کے لئے تعلیم و تربیت اورراہنمائی فراہم کرنے کے لئے کرامت فاؤنڈیشن کے نام سے تنظیم کو قائم کیا۔ جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی نہ صرف فلاح و بہبود لے لئے کام کرنا بلکہ ان کے اندر ذہنی و فکری سطح کو بلند کرنا اور قائدانہ صلاحیتوں کو پیدا کرنا شامل ہے۔ اِن خدمات کے اعتراف میں مختلف اداروں کی طرف سے بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں فخرِ پاکستان ایوارڈ ، ینگ سوشل ایکٹیویسٹ ، رائزنگ، سٹار ایوارڈ ، شائنگ سٹار ایوارڈ ، نیشنل یوتھ ایوارڈ، بیسٹ سپیکر ایوارڈ نمایاں ہیں۔ اب تک نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں تقریباً 880 تربیتی سیشن منعقد کیے ہیں۔ 500 سے زائد مختلف ممتاز و کامیاب شخصیات کے انٹرویوز ریکارڈ کیے ہیں کہ کس طرح ایک کامیاب زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ معاشرے کے تعصبات کو کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے۔ زندگی کو بہتر اور کامیاب انداز سے گزارنے کے حوالے سے مختلف ویڈیوز لیکچرز، فاؤنڈیشن کے فیس بُک پیج اور یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔
کاشف اپنے پسماندہ علاقے میں علم و آگاہی کے شعور سے لوگوں کو زندگی خوبصورتی سے جینے کی ترغیب دے رہا ہے۔ کاشف نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور اس وقت ایل ڈی اے لاہور میں ملازمت کے ساتھ سوشل سرگرمیاں جاری ہیں۔