Please login...
نام : ڈاکٹر وحید الزمان طارق
ڈاکٹر وحید الزمان طارق ایک عظیم علمی ادبی شخصیت ہیں۔ ان کا شمار وطن عزیز پاکستان کے مایہ ناز دانشوروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک میڈیکل ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی میں اعلٰی عسکری خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ بہت ساری کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ وہ فارسی و اردو کے شاعر بھی ہیں۔ علامہ اقبال سے گہرا شغف رکھتے ہے، ماہراقبالیات ہیں، علامہ اقبال کے فارسی کلام پرجو کمال دسترس اُن کو حاصل ہے، وہ شاید بہت کم سکالز رکھتے ہیں۔ میڈیکل فلیڈ کا وسیع علم اور تجربہ بھی رکھتے ہیں ڈاکٹروحید الزمان طارق نے فارسی زبان میں بھی پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ علامہ اقبال کے افکار و خیالات اور نظریات کو سمجھنے کے لئے فارسی کلام کی کلاسز گزشتہ دو سال سے چغتائی پبلک لائبریری کے زیر اہتمام کلاسز پڑھا رہے ہیں